ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے غریب مریضوں کے علاج کے لئے وزیرا علیٰ کے فنڈ سے منظور 25لاکھ روپیوں کی تقسیم

بھٹکل کے غریب مریضوں کے علاج کے لئے وزیرا علیٰ کے فنڈ سے منظور 25لاکھ روپیوں کی تقسیم

Mon, 17 Jul 2017 18:59:26    S.O. News Service

بھٹکل:17/جولائی (ایس اؤنیوز)مختلف بیماریو ں میں مبتلا ہوکر اسپتال میں علاج پانے والے بھٹکل ہوناور ودھان سبھا حلقہ کے 40 مستفیدین میں وزیر اعلیٰ کے متاثرہ  فنڈ سےمنظور کل 25لاکھ روپیوں کو رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے تقسیم کیا ۔

ریاستی حکومت کی طرف سے منظورشدہ یہ خصوصی رقم مریض علاج پائے اسپتالوں کو راست طورپر ادا کیاگیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کہاکہ تعلقہ کے غریب مریضوں کو اپنی بساط سے زیادہ مدد پہنچانے کے لئے کوشاں ہوں، اس کے لئے ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے اور ریاستی وزیرا علیٰ سدرامیا ہر سطح پر تعاون دینے کی وجہ سے یہ سب ممکن ہونے کی بات کہی۔ اس موقع پر بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا، منجوناتھ نائک بیلکے، ناگراج نائک جالی وغیرہ موجود تھے۔


Share: